عید غدیر کے پُرمسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے ایران میں منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتہ ثقافت ’’نسیم ولایت‘‘ کی تقریبات کا آغاز بروز سوموار 18 ذي الحجة 1437هـ بمطابق ( 20 ستمبر2016ء کو اھواز میں ہوا۔
اس ہفتہ ثقافت میں ایران سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اور ثقافتی اداروں کے علاوہ روضہ مبارک امام علی نقی علیہ السلام و امام حسن عسکری ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفود نے شرکت کی ۔
تلاوت قرآن اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے شروع ہونے والی اس افتتاحی تقریب سے عراق کے مقدس روضوں کی نمائندگی کرتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری سید افضل شامی ، اھواز میں مقدس روضوں کے نمائندے جناب مزارعي ، آية الله الشيخ محسن الحيدري اور دیگر شخصیات نے خطاب کیا اور عید غدیر کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی۔
واضح رہے کہ اس ہفتہ ثقافت میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنی فکری و ثقافتی منشورات کی نمائش بھی لگائی رکھی ہے کہ جسے اہل اھواز کی طرف سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔