اپنا نام لکھیں اورمقدس روضوں کے اندر اپنی نیابت میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھوائیں.....

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ایران کے شہر اھواز میں جاری ہفتہ ثقافت(نسیم ولایت) کے دوران جہاں دیگر بہت سی دینی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں وہاں ایک جگہ اپنی نیابت میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کروانے کے خواہش مند مومنین کے بھی نام لکھے گئے جہاں ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے اپنے نام لکھے ہیں۔
یاد رہے کہ رہے کہ عید غدیر کے پُرمسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے ایران میں منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتہ ثقافت ’’نسیم ولایت‘‘ کی تقریبات کے ضمن میں لگائی گئی نمائش میں جونہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ویب سائٹ الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے صفحہ "نیابت میں زیارت" کو کمپیوٹر سکرینوں پر کھولا گیا تو نیابت میں زیارت کے لیے نام لکھوانے والوں کا نہ ختم ہونے والا رش لگ گیا بغیر کسی وقفے کے اب تک ہزاروں افراد اپنا نام درج کر چکے ہیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے حرم کے خدام کی بڑی تعداد کو نام درج کرنے والے تمام افراد کی نیابت میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھنے پہ مامور کیا ہے کہ جو مسلسل ہر ہر مومن کی نیابت میں فردًا فردًا زیارت اور نماز پڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے "نیابت میں زیارت" کا یہ صفحہ دنیا کے ہر کونے میں رہنے والے ان محبانِ اھل بیت علیھم السلام کے لیے بنایا گیا ہے کہ جو کسی وجہ سے زیارت کے لیے نہیں آ سکتے اور تجدیدِ عہد یا اپنی حاجات وغیرہ کے لیے ان کے دل میں حضرت عباس علیہ السلام اور آئمہ اہل بیت(ع) کی زیارت کا شوق موجود ہے۔ پس جو بھی اپنی طرف سے اور اپنے کسی زندہ یا مرحوم عزیز کی طرف سے نیابت میں زیارت پڑھوانا چاہتا ہے وہ اس صفحہ میں نام درج کر دے جس کا بھی یہاں نام درج ہو گا اس کی طرف سے حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کا کوئی خادم زیارت اور دو رکعت نماز پڑھے گا۔

اس بات کا ذکر بھی کرتے چلیں کہ حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے فکر و ثقافت کے سیکشن کے تحت کام کرنے والے انٹرنیٹ کے شعبہ نے اپنی عربی، فارسی، انگلش، ترکی اور اردو کی ویب سائٹ میں جنت البقیع اور روضہ مبارک عسکریین(ع) کے لیے بھی ایک خاص سیکشن مختص کیا ہے۔
روضہ مبارک کا خاص عملہ عراق اور بیرون عراق میں موجود تمام مقدس مقامات اور روضوں کی زیارت کے لیے کسی وجہ سے نہ آ سکنے والے محبانِ اہل بیت(ع) کے لیے نیابت میں زیارت پڑھنے کے لیے ہر وقت تیار ہے آپ کسی بھی وقت، دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کی ویب سائٹ پر آ کر نام درج کریں اور اپنے اور اپنے عزیزوں کی نیابت میں زیارت اور نماز پڑھوائیں اور بیٹھے بیٹھے اپنے اوراپنے عزیزوں کے لیے زادِ آخرت جمع کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: