روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مابین الحرمین میں عید غدیر کی مناسبت سے ایک جشن کا انعقاد کیا گیا یہ وہ دن ہے جس میں رسول خدا(ص) نے اپنا آخری حج مکمل کرنے کے بعد مدینہ واپس جاتے ہوئے اللہ کے حکم سے حضرت علی کی خلافت و امامت کا اعلان کیا اور لوگوں سے حضرت علی کی بیعت کروائی۔
مابین الحرمین میں جشن عید غدیر کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا، جشن میں کربلا اور دوسرے شہروں سے آئے ہوئے شعراء کرام نے حضرت علی اور اہل بیت رسول کی بارگاہ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
جشن کے دوران داعش کے خلاف جاری جنگ میں فتح ونصرت، عراق میں امن و امان اور محبانِ اہل بیت علیھم السلام کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔