روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے طلائی میناروں کا افتتاح.....

روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے میناروں پہ طلاء کاری اور سونے کی ٹائلیں لگانے کے بعد بروز سوموار 18 ذي الحجة 1437هـ بمطابق20 ستمبر 2016 ء کو ایک تقریب کے دوران افتتاح کر دیا گیا ہے اس افتتاحی تقریب میں دیوان وقف الشیعی کے صدر سید اعلاء الموسوی(دام عزہ) تمام مقدس روضوں کے اداری سربراہان نے شرکت کی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی حرم کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر (دام تأييده) اور ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کی۔

سید محمد اشیقر(دام تأييده) نے کاظمین کی انتظامیہ اور خاص طور پر حرم کاظمیہ کے انچارج ڈاکٹر جمال دباغ کو اس منصوبے کی تکمیل پہ مبارک باد پیش کی اور پوری انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: