علامہ صافی اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی شھداء کے خاندانوں سے ملاقات.....

عراقی عوام جس جوش اور جذبہ کے ساتھ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے جنگ لڑ رہی ہے اس کی مثال پوری تاریخ میں ناپید ہے دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں شیعہ خاندانوں نے اپنی شجاعت بہادری ثابت قدمی اور قربانیوں کے ذریعے ہر جگہ کامیابیوں کے پرچم لہرائے ہیں اس جنگ میں ہر جگہ داعش اور اس کی ہمنوا دہشت گرد تنظیموں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

لیکن یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے داعش کے خلاف حاصل ہونے والی تمام تر کامیابیاں ان شھداء اور زخمیوں کی مرہون منت ہیں کہ جنہوں نے عراق کو داعش اور دہشت گردوں کی نجاست سے پاک کرنے کےلیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور دہشت گردوں کی لگائی ہوئی اس آگ کو اپنی شہہ رگ کے خون سے بجھایا۔ اس میں کوئی شبہہ نہیں ہے کہ اگر ان ہزاروں شہداء کی قربانیاں نہ ہوتی تو داعش کے خلاف کامیابی کا حصول ممکن نہ ہوتا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ان شھداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر پلیٹ فارم پہ سرگرم عمل ہے اور شھداء کے خاندانوں سے رابطہ میں ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ)، حرم کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور خدام کے ایک وفد نے بابل کے نواحی شہر حمزہ میں ابو سالم کے خاندان سے ملاقات کی کہ جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں دینی مرجعیت کی پکار پہ لبیک کہتے ہوئے 5 شھداء عراق اور اس کے مقدسات کے لیے پیش کیے ہیں کہ جن کے نام یہ ہیں:

شهيد لؤي طالب عبد الرضا، شهيد ناظم طالب عبد الرضا، شهيد حسن طالب عبد الرضا، شهيد تحسين طالب عبد الرضا اور شهيد محمد طالب عبد الرضا

ان شھداء عراق میں داعش کے خلاف جاری جنگ میں مختلف محاذوں پہ جام شھادت نوش کیا۔

علامہ صافی(دام عزہ) نے اس ملاقات میں ان شھداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا پوری قوم ان شھداء کی احسان مند ہے کیونکہ ان شھداء نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر پوری قوم کو دہشت گردوں کا شکار ہونے سے بچایا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: