روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام اپنے اخلاقی فریضہ کی ادائیگی اور داعش کے خلاف بر سر پیکار عسکری رضاکاروں اور سیکورٹی فورسز کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف محاذوں پہ اگلے مورچوں کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور اپنے ساتھ لائی ہوئی اشیاء خوردونوش عسکری جوانوں تک پہنچاتی ہے۔
اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر روضہ مبارک کے خدام نے عامرية الفلوجة اور عناز کے علاقوں میں اگلے مورچوں میں جا کر عسکری جوانوں کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں عید غدیر کی مبارک باد پیش کی اور پورا دن عسکری جوانوں کے ساتھ گزارا۔