تصویری رپورٹ: مقام امام مھدی(عج) کی توسیع و تعمیر....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کی طرف سے کچھ عرصہ قبل نہر حسینی کے کنارے واقع مقام امام مھدی علیہ السلام کی مینٹینس کا کام مکمل کیا گیا۔ جس کے بعد اس مقام کی توسیع اور اس کے ساتھ ملحقہ مزید ہال بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور اسی فیصلے کے تحت مقام امام مھدی علیہ السلام کے ساتھ بہنے والی نہرِحسینی پہ (880) مربع میٹر رقبہ پر مشتمل چھت تعمیر کر کے وہاں ہال بنانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔

اس منصوبے کو عملی صورت دینے کی ذمہ داری ارض القدس کمپنی کو دی گئی ہے کہ جس نے نہر پہ 55 میٹر لمبی اور 16 میٹر چوڑی چھت تعمیر کرنے کا کام شروع کر دیا ہے کہ جس کی تکمیل کے بعد باقی ماندہ منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

واضح رہے نیمہ شعبان اور دوسری مناسبات پہ لاکھوں کی تعداد میں آنے والے زائرین کے لیے مقام امام مھدی علیہ السلام کی وسعت کم پڑ جاتی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی توسیع و تعمیر کے منصوبے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: