روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر سیکشن کے ارکان نے محرم کے قریب آتے ہی پورے حرم میں سیاہ چادروں، اور محرم الحرام کے حوالے سے مختلف بینروں کو آویزاں کرنا شروع کر دیا ہے اور محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی عزاداری کے حوالے سے بھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
مذکورہ سیکشن کے سربراہ الحاج حسن ہلال نے بتایا ہے کہ ہمارے سیکشن کے ارکان نے ہدایا و نذورات کے شعبہ کے تعاون سے پورے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں سیاہ چادریں اور عَلَم نصب کر دئیے ہیں اور پہلی محرم کی رات عَلَم کی تبدیلی کی تقریب سمیت تمام عزاداری کے پروگراموں کی تیاری مکمل کر لی ہے۔