نور الحسن(ع) فاؤنڈیشن میں زیر تعلیم یتیم بچوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے انعامات کی تقسیم.......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن(ع) ہال میں بروز جمعہ 28ذي الحجّة 1437هـ بمطابق 30ستمبر 2016ء کو’’علم و معرفت سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے نور الحسن(ع) فاؤنڈیشن میں زیر تعلیم یتیم بچوں اور خاص طور پر ان میں سے پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کیے گئے۔

اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) اور حرم کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام توفيقه) سمیت کربلا کی نامور علمی و ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔

تلاوت قرآن مجید کے بعد علامہ صافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احادیث نبوی میں یتیموں کی دیکھ بھال کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور اس موضوع کو بے انتہاء اہمیت دی گئی ہے احادیث اور آیات واضح طور پر اس بات پہ دلالت کرتی ہیں کہ یتیموں کو زندگی کی تمام تر سہولیات اور مادی و معنوی ضروریات کی فراہمی پوری امت کا فریضہ ہے اور اس فریضہ میں کوتاہی بہت بڑا دینی، اخلاقی اور معاشرتی جرم ہے۔

تقریب کے اختتام پہ پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے یتیم بچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کیے گئے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے مذکورہ بالا فاؤندیشن میں زیر تعلیم یتیم بچوں میں ہر سال سالانہ امتحان کے نتائج کے وقت انعامات اور تحائف تقسیم کیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: