اعلیٰ دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ صافی(دام عزہ)امام علی نقی(ع) اور  امام حسن عسکری(ع) کی بارگاہ میں.....

نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے سامراء کے دورے کے دوران روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری (ع) ک زیارت کا بھی شرف حاصل کیا۔

روضہ مبارک کے انچارج شیخ ستار مرشدی نے علامہ صافی کا استقبال کیا جس کے بعد مراسیم زیارت ادا کیے گئے۔

زیارت کے بعد علامہ صافی(دام عزہ) نے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور دونوں حرموں کے درمیان دو طرفہ تعاون اور مشترکہ ثقافتی و دینی منصوبوں پہ کام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: