دس محرم کے جلوسوں کے گزرنے کے لیے ما بین الحرمین میں 14,000 مربع میٹر سرخ کارپٹ بچھا دیا گیا ہے

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے مابین الحرمین میں مامور انتظامیہ نے دس محرم کو دونوں حرموں میں آنے والے ماتمی جلوسوں کے گزرنے کے لیے امام حسین(ع) کے حرم سے لے کر حضرت عباس(ع) کے حرم تک سرخ کارپٹ بچھا دیا ہے۔

ماتمی جلوسوں میں شامل عزاداروں کی آمد و رفت میں آسانی اور دیگر امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ما بین الحرمین کی انتظامیہ نے مابین الحرمین کے سنگ مرمر کے فرش پہ پہلے پلاسٹک کی طویل و عریض چادر کو بچھایا اور پھر اس کے اوپر سرخ رنگ کا کارکاپٹ بچھا دیا۔ اس کام کے لیے انتظامیہ نے چودہ ہزار مربع میٹر سے زیادہ پلاسٹک کی چادر اور اسی مقدار میں کارپٹ استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ کربلا کے دونوں حرم عاشور کے دن کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر چکے ہیں کہ جن میں سے ایک حرموں اور مابین الحرمین میں ماتمی جلوسوں اور عزاداروں کے لیے کارپیٹ بچھانا بھی شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: