روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے زائرینِ عاشورہ کو دن رات مفت ٹرانسپورٹ کی فراہمی

عاشورہ کے موقع پہ دسیوں لاکھ زائرین کربلا آتے ہیں جن کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کربلا کے مقدس حرموں کی طرف سے بھرپور انتظامات کیے جاتے ہیں زائرین کی اہم ترین ضروریات میں سے ایک ٹرانسپورٹ بھی ہے لہذا عاشورہ کے موقع پہ امام حسین(ع) کی عزاداری کے قیام اور زیارت کے لیے کربلا آنے والے زائرین کو ٹرانسپورٹ کی مفت سہولیات مہیا کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ٹرانسپورٹ کے شعبہ نے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔ مذکورہ شعبہ روضہ مبارک کی سینکڑوں گاڑیوں کے ذریعے زائرینِ عاشورہ کو دن رات مفت ٹرانسپورٹ مہیا کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ روضہ مبارک کی طرف سے دسیوں ایمبو لینس گاڑیاں، فائر برگیڈ کے ٹینکر، کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں، صاف پانی پہنچانے والے ٹینکر اور اسی طرح کی دوسری خدماتی گاڑیاں بھی پورے شہر میں کام کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ حضرت عباس(ع) کے حرم کے علاوہ امام حسین(ع) کے حرم اور کربلا کی مقامی حکومت نے بھی زائرین کی خدمت اور انھیں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے بہت بڑی تعداد میں گاڑیاں مختص کی ہیں اور اس سلسلہ میں مل کر ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کیا ہے جس کے تحت ایک مشترکہ کنٹرول روم سے سب گاڑیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور انھیں احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: