حسینی انقلاب کا ایک پہلو.....

جب اسلامی امت کے جسم لاحق بیماری کا علاج محال ہو گیا اور حکمرانوں کے ہاں انسانیت کا نام و نشان تک ختم ہو گیا تو ایسے وقت میں امت کے جسم کو ایک ایسا جھٹکا دینا ضروری تھا جس سے اس میں انسانی اقدار ابھر سکیں اور مستقبل کی تاریخ کے افق پہ آخری نقطے تک انسانی تہذیب و تمدن کا راستہ بن جائے۔

تاکہ معاشرے میں انصاف کی یقینی فراہمی کے لیے تمام سماوی ادیان کے علماء، دانشوروں اور پوری بشریت کے سامنے حسینی انقلاب کے عظیم اصول اور نظریات کھل کر سامنے آ جائيں۔ سانحہ کربلا نے ظلم کے خلاف انسان کے انقلابی کردار کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی تاکہ بلند انسانی اقدار پروان چڑھ سکیں اور ظلم سے پاک انسانی معاشرہ تشکیل پا سکے۔

حسینی انقلاب ہر انسان کے لیے ایک پرامن معاشرہ چاہتا ہے البتہ اس کی چند شرائط ہیں اور ان شرائط میں سے پہلی شرط علم و معرفت کی نشر و اشاعت اور ہر فیصلے کے لیے دلیل و برہان اور حجت کی طرف رجوع کرنا ہے اور ہر اس جھگڑے سے دور رہنا ہے جو حقائق سے دوری کا سبب بنتا ہے۔

اسی طرح سے حسینی انقلاب نے اسلام بلکہ تمام سماوی دینوں کے خالص انسانی اصولوں کے اظہار اور ان پر عمل کی بھی بنیاد رکھی اور ہر انسان کو عدل و انصاف، مساوات اور حریت کی فراہمی میں مؤثر کردار ادا کیا۔

انسانی نہج اور اس کے قوانین سے جان بوجھ کر دوری نے بشریت کو بہت تکلیف دہ مشکلات میں پھنسائے رکھا لیکن اس عظیم انقلاب نے انسانیت سے دوری اور انسانی روحیت کو قید کرنے کی تمام کوششوں کو خاک میں ملا دیا۔ آج کا انسانی معاشرہ انسانی، اخلاقی اور روحانی حوالے سے اس دین کا بے حد محتاج ہے جس کی تعلیمات کا بہترین نمونہ امام حسین(ع) اور ان کے اصحاب نے سانحہ کربلا میں پیش کیا۔

لہذا ہر امن پرست انسان کو چاہیے کہ وہ امام حسین(ع) کی انسانیت نواز درسگاہ سے وابستہ ہو جائے اور ان ایام عاشورہ میں اس المناک سانحہ پہ حزن و ملال کا اظہار کرے کہ جس نے ہر قوم و ملت کے انسانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔

الکفیل انٹرنیشل کے فوٹو گرافروں نے محرّم الحرام (1438هـ) کے پہلے عشرے کے دوران امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک اور مابین الحرمین میں سانحہ کربلا کی یاد منانے والوں کی ڈھیروں تصاویر کو اس ویب سائٹ کی فوٹو لائبریری میں شامل کیا ہے اگر آپ انھیں دیکھنا چاہیں تو اس لنک کو استعمال کرے:

https://alkafeel.net/photos/lang-ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: