کربلا میں مراسیم عاشورہ اور عزاداری کے احیاء میں 1500 سے زیادہ حسینی انجمنوں اور مواکب کی شرکت

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ السلمان نے بتایا ہے اس سال کربلا میں زیارت عاشورہ کے احیاء اور دیگر مراسیمِ عزاء کے قیام میں 1500 حسینی انجمنوں اور مواکب نے شرکت کی ہے اور یہ ان انجمنوں کی تعداد ہے جو ہمارے سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں۔ جبکہ عزاداری کے قیام اور زائرین کی خدمت میں حصہ لینے والی غیر رجسٹرڈ شدہ انجمنوں کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے۔

عاشور کے دن کربلا میں جن انجمنوں نے مراسیم عزاء میں حصہ لیا ان میں سے اکثر کا تعلق کربلا ڈویژن سے ہے۔ مذکورہ بالا حسینی انجمنوں اور مواکب میں سے 200نے ماتم اور زنجیر زنی میں شرکت کی جبکہ 1300نے زائرین اور عزاداروں کے لیے کھانے، پینے اور رہائش کے انتظامات کیے۔

واضح رہے کہ اس سال عاشورہ کے دن کربلا میں دسیوں لاکھ عزاداروں نے مراسیم زیارت و عزاداری ادا کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: