فتح و نصرت عراق اور اس کے مقدسات کا دفاع کرنے والوں کی اتحادی و حلیف ہے (علامہ صافی)

نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی(دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے 12محرّم 1438هـ کو نماز جمعہ کے دوسرے خطبے میں عسکری رضاکاروں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:

جب لوگوں کو خدا کی شریعت کے احیاء کے لیے الہی منصوبہ کے بارے میں فنا کی حد تک یقین ہو جائے کہ یہ وطنوں پر حملہ کرنے والوں اور سنت کو تبدیل کرنے والوں کے خاتمے سے ہی ممکن ہے تو اس وقت ان کی دعا بلندی اور قرب کی اس منزل پہ پہنچ جاتی ہے کہ جب وہ فورا مستجاب ہونے لگتی ہے۔

وہ افراد جو جہاد کر رہے ہیں اور میدان جنگ میں کھڑے ہیں ہم حقیقت میں ان کے لیے دعا کرتے ہیں اگر ہماری آواز ان تک پہنچ رہی ہے تو ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے لیے دعا کریں، یہ ہمارے وہ عزیز لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالی نے یقین، قوت اور شجاعت عطا کی ہے، یہ لوگ اس سرزمین، اس کی عزت وناموس، اس کے مقدسات، اور شہروں کی حفاظت کر رہے اور إن شاء الله فتح و نصرت انہی کی اتحادی و حلیف ہے۔

کبھی کبھار رہنما علامات کی تشریح اور ان کا مفہوم بعض افراد کے لیے واضح نہیں ہوتا اور مومنین کے اس مجاہد گروہ کے بارے میں گفتگو سے ہر مرتبہ ان پاکیزہ افراد کی بلندی واضح ہوتی ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: