صوبے کو الکفیل ہسپتال جیسے طبی اداروں کی ضرورت ہے(گورنر صوبہ واسط)

صوبہ واسط کے گورنر مالک خلف نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال جیسے طبی اداروں، وہاں کام کرنے والے عملے اورمریضوں کو پیش کی جانے والی خدمات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مالک خلف نے الکفیل ہسپتال کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

سید ماھر حسنی کی سربراہی میں ہسپتال کے وفد نے صوبہ واسط کے گورنر سے ملاقات میں متعدد امور پہ تبادلہ خیال کیا اس ملاقات میں صوبے کے گورنر نے کہا ہماری خواہش ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ ہمارے صوبے میں بھی الکفیل ہسپتال جیسا ادارہ قائم کرے یہاں ایک ہسپتال کی تعمیر کا ٹھیکہ ایک ترکی کمپنی کو دیا گیا تھا لیکن اس کمپنی نے منصوبے پہ عمل درآمد نہیں کیا ہمارے لیے یہ باعث شرف ہو گی کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: