سائنسی و تحقیقی مضامین پر مشتمل ’’الباھر‘‘ رسالہ کے دوسرے شمارہ کی اشاعت.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرکز العمید کی طرف سے چھپنے والے رسالہ ’’الباھر‘‘ کا دوسرا شمارہ شائع ہو گیا ہے کہ جس میں فزکس، بیالوجی، کیمسٹری، انجینئرنگ، میتھمیٹک اور کمپیوٹر سائنسز وغیرہ کے مختلف موضوعات پر چودہ مضامین شامل کیے گئے ہیں۔

ان مضامین میں سے سات مضامین عربی زبان میں جبکہ بقیہ سات مضامین انگلش میں لکھے ہوئے ہیں کہ جو تمام تحقیقی دنیا میں نئی افکار اور انکشافات پر مشتمل ہیں۔

مرکز العمید نے اس رسالہ کی ترقی اور اس کے ذریعے سے مزید علمی روشنی کو پھیلانے کے لیے محققین، سکالرز اور رائٹرز سے رسالہ میں سائع کرنے کے لیے مضامین لکھنے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے رسالہ ’’الباھر‘‘ بین الاقوامی دار الكتب والوثائق (2312-5721ISSN) اور عراقی دار الکتب والوثائق میں(0083-2313) 2014 سے اس نمبر کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: