سامراء میں واقع حضرت امام علی نقی(ع) اور امام حسن عسکری(ع) کے روضہ مبارک پہ دہشت گردانہ حملوں اور روضہ مبارک کو بم دھماکے سے شہید کیے جانے کے المناک سانحہ کی یاد میں الکفیل سکاؤٹس نے مابین الحرمین میں ایک تصویری نمائش لگائی ہے جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بہت بڑی تعداد آرہی ہے۔
اس نمائش میں بم دھماکوں سے پہلے اور بعد کی تصاویر رکھی گئی ہیں اور اسی طرح سے نئی تعمیرات کی عکاسی کرنے والی تصاویر کو بھی اس نمائش میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 22 محرم الحرام 1438 ھ کو شروع ہونے والی یہ نمائش چھ دن تک جاری رہے گی۔