شہریوں اور جنگی قیدیوں کی زندگی کو ہر ممکن طریقہ سے محفوظ بنایا جائے(اعلی دینی قیادت)

نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی نے جمعہ کے دوسرے خطبے میں اعلیٰ دینی قیادت کا سیکیورٹی فورسز اور اہل موصل کے لیے دیا گیا پیغام سناتے ہوئے کہا ہے:

ہم پہلے بھی کئی بار اس بات کی تاکید کر چکے ہیں اور آج پھر ہم میدان جنگ میں دہشت گردوں سے برسرپیکار اپنے عزیزوں کو تاکید کرتے ہیں وہ جنگی علاقوں میں عام شہریوں کے ساتھ انتہائی نرمی اور احتیاط سے پیش آئيں اور ان کی حفاظت اور ان سے ہر تکلیف کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کریں۔ قید ہونے والے دہشت گردوں کو قانون کے حوالے کریں تاکہ عدالت خود ان کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے اور عدالت پہنچنے تک ان قیدیوں کی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنائيں۔ اور اسی طرح ہماری اہل موصل سے بھی گزارش ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے علاقے کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے لیے ان کی مدد کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: