امام علی(ع) کے جوار میں ما بين الحرمين سیکشن کی طرف سے عاشوراء کے موضوع پہ تصویری نمائش کا انعقاد

ما بین الحرمین سیکشن کے میڈیا یونٹ نے امام حسین(ع) کے قیام کے اغراض و مقاصد اور شعائر حسینی پہ روشنی ڈالنے کے لیے روضہ مبارک امام علی بن ابی طالب(ع) کے صحن میں (عاشوراء رمز الخلود) "عاشورہ ہمیشہ کے لیے بقا کی علامت ہے" کے عنوان سے ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا ہے کہ جسے دیکھنے کے لیے نجف اشرف اور اس کے گرد ونواح سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد آ رہی ہے اور اس تصویری نمائش کو بے انتہا عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے تحت کام کرنے والے ما بین الحرمین سیکشن کے میڈیا یونٹ نے اس نمائش میں 40 سے زیادہ تصاویر رکھی ہیں کہ جن میں پیدل کربلا آنے والے کروڑوں زائرین کے قافلوں، مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں کی تصاویر شامل ہیں۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: