قریۃ البشیر میں واقع امام صادق (ع) سکول جہالت کے خلاف علمی جدو جہد کا نشان......

قریۃ البشیر میں واقع امام صادق علیہ السلام سکول کئی بار جہالت کے کارندوں اور انسانیت کے دشمنوں کے ہاتھوں تباہ و مسمار ہو چکا ہے لیکن ہر دفعہ اس کی عمارت کو دوبارہ سے تعمیر کر کے علم کے اسلحہ کے ذریعے جہالت کے خلاف جدو جہد شروع کر دی جاتی ہے۔

یہ سکول 1979ء میں بنایا گیا لیکن بعثی و صدامی حکومت نے 1986ء میں اسے منہدم کر دیا۔

بعثی و صدامی حکومت کے خاتمے کے بعد 2003 میں اس سکول کو نئے سرے سے تعمیر کیا گیا اور تعلیم کی روشنی کو پھیلانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اس کی تعمیر کا کام مکمل طور پر 2005 ء میں ختم ہوا اور یہ سکول علاقے کا بہترین سکول بن گیا لیکن سن 2014ء میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے اسے منہدم کر دیا۔2016ء میں اس علاقے کو داعش سے پاک کرنے کے بعد اس سکول کی تعمیرِ نو کا کام پھر سے شروع کر دیا گیا اور اگست 2016ء کو اس کے ایک حصہ کی تعمیر مکمل کرنے کے بعد اسے دوبارہ سے تعلیمی سر گرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔

الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے نے پچھلے دنوں اس سکول کا دورہ کیا تو اسے 100 سے زیادہ بچے اس زیرِ تعمیر سکول میں زیورِ علم سے آراستہ ہوتے ہوئے نظر آئے۔

بے شک یہ سکول جہالت، دہشت گردی اور انسان دشمنی کے خلاف علم کی فتح کی علامت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: