روضہ مبارک امام حسین (ع) کی طرف سے منعقد ہونے والےتیسرے عالمی تراتیل سجادیہ سیمینارکا آغاز......

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے تیسرے سالانہ بین الاقوامی تراتیل سجادیہ سیمینار کی افتتاحی تقریب بروز بدھ (24محرّم الحرام 1438هـ) بمطابق (26 اکتوبر2016ء) کو اس شعار کے تحت منعقد ہوئی: امام زین العابدین علیہ السلام کا رسالۃ الحقوق ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں منعقد ہونے والے اس سیمینار میں لبنان، تیونس، فرانس، سویڈن،جرمنی،امریکہ،روس،عراق اور بہت سے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکنوں، ادباء، مؤلفین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تلاوت قرآن مجید سے سیمینار کے آغاز کے بعد علامہ عبد المھدی کربلائی(دام عزہ)، اہلسنت کے معروف عالم دین عبد القادر آلوسی، فرانس کے وزیر اعظم کے مشیر بییر ایمانیال دیبون ،تیونس کے سابق ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر خالد شوکت، کردستان کے مفتی اعظم نجم الدین بریادی اور بہت سے سکالرز نے خطاب کیا اور امام سجاد علیہ السلام کی انسانیت کی خدمت اور علمی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کی کاوشوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: