شوگر کے مریضوں کو لگنے والے زخموں اور پرانے زخموں کا کامیاب علاج الکفیل ہسپتال میں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل ہسپتال میں ایک نئے شعبے کا حال ہی میں افتتاح کیا گیا ہے جس میں ہر طرح کے پرانے زخموں اور خاص طور پر شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کو لگنے والے زخموں کا جدید ترین آلات اور ادویہ سے علاج کیا جاتا ہے۔

اس شعبہ میں آنے والے مریضوں کے علاج کے لیے لیزر ٹیکنالوجی سے لیس مشینری سے بھی مدد لی جاتی ہے اس کے علاوہ زخم اور پھوڑے پھنسی میں پیدا ہونے والے وائرس اور بیکٹیریا کو ختم کرنے اور زخم کم سے کم وقت میں صحیح کرنے کے لیے (DERMACYN) اور (Microcyn) کو بھی استعمال کیا جاتا ہے اور زخموں کے علاج کے لیے یہ دونوں مادے اب تک ایجاد ہونے والے جدید ترین اجزاء پر مشتمل ہیں۔

الکفیل ہسپتال میں علاج اور یہاں موجود طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نمبرز اور ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے:

(www.kh.iq)

(07602344444)

(07602329999).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: