نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما آيت الله العظمى سيد علی حسینی سيستانی(دام ظلّه الوارف) کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بروز بدھ 2 نومبر 2016 ء کو صفر 1438 ھجری کی پہلی تاریخ اور 21 نومبر 2016 ء کو 20صفر اور چہلم امام حسین(ع) ہے۔ لہذا عراق اور پوری دنیا میں امام حسین علیہ السلام کا چہلم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔
یاد رہے کہ اربعین یعنی چہلم امام حسین(ع) کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا مومن کی علامات میں سے ایک علامت ہے اور ہر سال سینکڑوں ملین لوگ اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے شرف یاب ہوتے ہیں۔