تینتالیسویں ’’معرض بغداد الدوليّ‘‘ نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا سٹال نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

بغداد میں جاری تینتالیسویں معرض بغداد الدوليّ نامی بین الاقوامی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن اور سرمایہ کاری سیکشن نے اپنا بہت بڑا سٹال لگایا ہے اور اس میں اپنی بہت سی فکری و ثقافتی منشورات، اور زرعی و غذائی مصنوعات کو فروخت کے لیے رکھا ہے۔

روضہ مبارک کی فکری و ثقافتی کتابوں اور رسالوں کو نمائش میں بہت پذیرائی مل رہی ہے اور سرمایہ کاری سیکشن کے تحت کام کرنے والے الکفیل غذائی مواد کے شعبہ (شركة نور الكفيل) کی مصنوعات پوری نمائش میں لوگوں کی نظروں کا مرکز بنی ہوئی ہیں الکفیل غذائی مواد کے شعبہ کی اشیاء کوالٹی کے اعتبار سے بازار میں موجود ان کی ہم مثل چیزوں سے کئی گنا بہتر ہیں اور قیمت میں ان سے بہت سَستی بھی ہیں اور اسی وجہ سے اس سٹال سے خریداروں کا رش ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہر شخص یہاں سے ناصرف ڈھیروں اشیاء خرید رہا ہے بلکہ الکفیل غذائی مواد کے شعبہ سے اپنے علاقے میں مستقل دکان کھولنے کا بھی مطالبہ کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ نمائش 30محرّم الحرام 1438هـ بمطابق 1نومبر 2016 ء کو شروع ہونے والی یہ نمائش دس دن تک بغداد میں جاری رہے گی اور اس میں 12 ممالک سے تعلق رکھنے والی 400 سے زیادہ مختلف کمپنیاں سریک ہیں۔
یاد رہے کہ روضہ مبارک کے سرمایہ کاری سیکشن کے تحت کام کرنے والی کمپنی شركة نور الكفيل کی عراق کے اکثر شہروں میں دکانیں ہیں کہ جہاں بازار سے اچھی اور سستی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں شركة نور الكفيل کی دکانوں میں ہر طرح کے غذائی مواد کے ساتھ ساتھ 35قسم کا سرخ اور سفید گوشت بھی نہایت کم قیقت میں دستیاب ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: