روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام مہمان خانوں اور خدماتی کمپلکس کے دروازے زائرین کے استقبال اور خدمت کے لیے کھلے ہیں

چہلم امام حسین(ع) کے موقع پہ پیدل کربلا آنے والے زائرین کے استقبال اور ان کی خدمت کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام مہمان خانے اور خدماتی کمپلکس دن رات کھلے ہیں کہ جہاں ان کی رہائش، سیکورٹی، میڈیکل اور کھانے پینے کے بڑے پیمانے پہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

نجف کربلا روڈ پہ واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مضيف العتبة العبّاسية المقدّسة (مہمان خانہ) اور مجمّع أمّ البنين عليها السلام (ام البنين کمپلیکس)، بابل کربلا روڈ پہ واقع مجمّع العلقمي (علقمي کمپلیکس) اور کربلا بغداد روڈ پہ مجمّع الشيخ الكليني (شيخ كلينی کمپلیکس) میں دسیوں ہزار زائرین کے لیے رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات ہر حوالے سے مکمل ہیں اور زائرین کو ہر طرح کی خدماتی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کیے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: