تصویری رپورٹ: دنیا کے طویل ترین حسینی عَلم کا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں استقبال

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی آج 9صفر 1438هـ (10نومبر 2016ء) کو ہمیں کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے عقیدت مندوں کے ہاتھوں میں دنیا کا طویل ترین پرچم نظر آیا اور یہ پرچم کسی ملک یا قوم کا نہیں بلکہ تمام انسانوں اور انسانیت کے محسن امام حسین علیہ السلام کا تھا کہ جس کی لمبائی تقریبا تین کلو میٹر ہے۔



عاشور کے دن کربلا میں امام حسین علیہ السلام کا علم حضرت عباس علیہ السلام کے فولادی ہاتھوں میں تھا اور آج دنیا کے طویل ترین حسینی علم کو اٹھانے کا شرف عراق کے شہر دیالیٰ کے مومنین اور دیالیٰ سے تعلق رکھنے والے عسکری رضاکاروں نے حاصل کیا۔

آج کربلا میں دیالیٰ کے رہنے والوں نے امام حسین علیہ السلام کی قربانیون کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک جلوس نکالا کہ جس میں دیالیٰ کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی، اس جلوس میں دیالیٰ کے قبائل کے سرداروں، دیالیٰ کی صوبائی حکومت کے ارکان، دیالیٰ کے سرکاری اداروں کے افسران و ملازمین اور دیالیٰ سے تعلق رکھنے والے عسکری رضاکاروں کی بڑی تعداد شریک تھی کہ جنہوں نے دنیا کے اس طویل ترین حسینی عَلم کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا اس علم پر (لبّيك يا حسين)، (لبّيك يا عباس) اور (لبیک یا زینب) لکھا ہوا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: