روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئروں نے اربعین کے زائرین کی آمدورفت کے لیے پل نصب کر دیے ہیں

دنیا کے ہر خطے سے تعلق رکھنے والے کروڑوں زائرین اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ کربلا آتے ہیں اور امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع) اور شہداءِ کربلا کی زیارت کا شرف حاصل کرتے ہیں اس موقع پہ ہزاروں حسینی انجمنوں کے ماتمی جلوس بھی کربلا میں برآمد ہوتے ہیں کہ جو کربلا کے دونوں حرموں میں حاضری دیتے ہیں حرموں میں ماتمی جلوسوں کی آمد و رفت کا سلسلہ اربعین کے دنوں میں دن رات مسلسل جاری رہتا ہے چوراہا نما مقامات پہ ماتمی جلوسوں کی موجودگی سے دیگر زائرین کی آمد رفت میں مشکل پیش آتی ہے اس مسئلے کے حل کے لیے بڑی مناسبات میں ان چوراہا نما مقامات پہ عارضی پل نصب کر دیے جاتے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی اربعین کے موقع پہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ سیکشن کے ارکان نے اپنے انتظامی ایریا میں مختلف مقامات پر لوہے کے عارضی پل نصب کر دیے ہیں جن کی بدولت اربعین کے ماتمی جلوس بغیر کسی خلل کے جاری رہیں گے اور دیگر زائرین بھی بغیر کسی مشکل کے پلوں کے ذریعے آ جا سکیں گے۔

ہر پل کی چوڑائی 8میٹر اور اونچائی 4میٹر ہے اور پل سے گزرنے والوں کو گرنے سے محفوظ رکھنے کے لیے پل کے دونوں طرف اونچی اونچی رکاوٹیں نصب کی گئی ہیں جن کی اونچائی 2,40میٹر ہے۔

واضح رہے کہ اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ کربلا آنے والے زائرین کی خدمت اور انھیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ہر سیکشن دن رات کام کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے روضہ مبارک نے ہزاروں رضاکاروں کی مدد بھی حاصل کی ہوئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: