نجف اور کربلا کے درمیان واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مہمان خانہ سے ہر روز دسیوں ہزار زائرین مستفید ہو رہے ہیں

اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر دسیوں لاکھ زائرین عراق اور ہمسایہ ممالک کے مختلف شہروں سے پیدل کربلا آتے ہیں اور پیدل آنے والے زائرین کی اکثریت نجف سے ہوتی ہوئی کربلا آتی ہے اور بہت سے لوگ تو پیدل سفر کی ابتدا ہی نجف سے کرتے ہیں جس کی وجہ سے پیدل کربلا آنے والے زائرین کا سب سے زیادہ رش نجف کربلا روڈ پہ ہوتا ہے۔

اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کی خدمت کے لیے چند سال پہلے نجف اور کربلا کے درمیان ایک بہت بڑے مہمان خانہ (مضيفُ العتبة العبّاسية) کی بنیاد رکھی اور اس میں پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کا آغازض کر دیا۔

اس وقت نجف اور کربلا کے درمیان واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مہمان خانہ پیدل آنے والے زائرین کی خدمت میں دن رات سرگرم عمل ہے ہر روز دسیوں ہزار زائرین کھانے پینے، آرام و رہائش اور یہاں موجود دیگر سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: