شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے اربعین امام حسین(ع) کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے بروز ہفتہ 11صفر 1438هـ (12نومبر 2016ء) کو اربعین امام حسین(ع) کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کربلا کی حکومتی انتظامیہ کے اعلی افسران اور حسینی انجمنوں کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے امام حسن(ع) ہال میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ڈپٹی سیکرٹری بشير محمد جاسم نے خطاب کیا اور امام حسین(ع)، سانحہ کربلا اور اربعین کے حوالے سے گفتگو کی اور اپنی گفتگو کے دوران کہا: ہم اس وقت اربعین امام حسین کے ایام سے گزر رہے ہیں ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے مقام و ذمہ داری کے حساب سے اپنے سب سے بڑے معلم امام حسین(ع) کے حضور ہر ممکن خدمت پیش کرے کیونکہ ان دنوں اس کام کی ایسی عظیم فرصت میسر ہے کہ جس کا بدل موجود ہی نہیں ہے کتنے ہی خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اس مناسبت پہ امام حسین(ع) کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔

اس کے بعد امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کے سربراہ الحاج رياض نعمة السلمان اور نائب انچارج مازن الوزني نے خطاب کیا اور اِن دنوں کربلا میں زائرین کے لیے مواکب اور حسینی انجمنوں کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات اور اربعین کے حوالے سے فل پروف انتظامات کے بارے میں حاضرین کو بریفنگ دی اور املاک عامہ کی ہر ممکن حفاظت کے لیے مواکب اور مذکورہ سیکشن کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کو بیان کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: