ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اربعین امام حسین(ع) کی المناک مناسبت کو تعظیم، عزت و احترام اور حزن وغم کی مناسبت کے طور پر منائیں۔(آیت اللہ سید سیستانی)

اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ زیارت کے لیے آنے والے مومنین کے نام آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے پیغام کو بیان کرتے ہوئے علامہ سید احمد صافی (دام عزّه) نے نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا ہے: ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اربعین امام حسین(ع) کی المناک مناسبت کو تعظیم، عزت و احترام اور حزن غم کی مناسبت کے طور پر منائیں.

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی اور اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ صافی نے پیغام میں مزید کہا:

اربعین کا شمار اہم مناسبات میں ہوتا ہے اور اسے عراق اور دیگر تمام ممالک میں رہنے والے مومنین کی جانب سے انتہائی اہمیت حاصل ہے ہر سال اس موقع پہ اور خاص طور پر گزشتہ چند سالوں سے اربعین پہ کئی ملین مومنین امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت و اصحاب کی زیارت کے لیے کربلا آتے ہیں اور امام حسین(ع) اور ان کے اہل عیال سے عہدِ وفا کی تجدید کرتے ہیں کہ جنھیں سانحہ کربلا کے بعد مشکل ترین حالات کا سامنا کرنا پڑا انھیں قیدی بنا لیا گیا اور دور دراز کے علاقوں میں پابندِ سلاسل لے جایا گيا۔ لہذا ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اس المناک مناسبت کو تعظیم، عزت و احترام اور حزن وغم کی مناسبت کے طور پر منائیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: