عشقِ حسینی سے سرشار دسیوں لاکھ مومنین اربعین میں شرکت کیلئے کربلا کی جانب پیدل جا رہے ہیں

کربلا کی طرف آنے والی شہراہِ یا حسین(ع) اس وقت اہل بیت اور خاص طور پر امام حسین(ع) سے عشق و محبت کی ایک انوکھی تصویر پیش کر رہی ہے کہ جس کی مثال سوائے اس راستہ کے پوری دنیا میں ناپید ہے عراق کے ہر شہر سے کربلا کی جانب آنے والے تمام راستوں پہ زائرین چہلم امام حسین(ع) میں شرکت کے لیے سینکڑوں کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرتے ہو‎ئے کربلا کی جانب بڑھ رہے ہیں امام حسین(ع) سے اپنی وفا، عقیدت اور محبت کا یہ منفرد طریقہ صرف عشقِ حسینی سے سرشار مومنین میں ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے بھی بڑھ کر ان اہل مواکب کا جذبہِ عقیدت ہے جو امام حسین(ع) کی زیارت کے لیے پیدل سفر کرنے والے زائرین کی خدمت کے لیے دن رات راستوں میں کھڑے ہیں اور ان کے لیے ہر طرح کی سہولیات میسر کر رہے ہیں دسیوں لاکھ زائرین کے لیے کھانے پینے اور رہائش وغیرہ کی خدمات مفت فراہم کرنا ان اہل مواکب کی امام حسین(ع) سے خالص محبت کی واضح نشانی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: