انجینیئرنگ سیکشن نے ما بین الحرمین میں دخول اور خروج کے متعدد نئے دروازے بنا دیے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ سیکشن کے ارکان نے ما بین الحرمین کے ایریا میں زائرین کی آمد ورفت میں آسانی کے لیے متعدد نئے راستے بنا دیے ہیں تاکہ اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ کروڑوں زائرین کی آمد سے ما بین الحرمین کے گیٹس پہ بننے والے رش کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ کربلا آنے والے زائرین کی خدمت اور انھیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ہر سیکشن دن رات کام کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے روضہ مبارک نے ہزاروں رضاکاروں کی مدد بھی حاصل کی ہوئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: