انتظامیہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ صحت، خدمات اور سیکورٹی کے حوالے سے تمام ممکنہ وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے زائرین کی مشکلات کو دور کرے(آیت اللہ سیستانی)

اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ زیارت کے لیے آنے والے مومنین کے نام آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے پیغام کو بیان کرتے ہوئے علامہ سید احمد صافی (دام عزّه) نے نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا ہے:

اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ اکثر مومنین دور دراز علاقوں سے امام حسین(ع) کی زیارت کے لیے پیدل آتے ہیں اور بعض دفعہ ان کا یہ سفر دسیوں فرسخ پہ مشتمل ہوتا ہے اللہ تعالی ان کے اس سفر میں آسانی، عافیت اور سلامتی کے ذریعے مدد فرمائے، خاص طور پر پیدل چلنے والوں میں ضعیف العمر، بچے، عورتیں اور معذور افراد بھی ہوتے ہیں اللہ سے دعا ہے کہ وہ ان سب کو حفظ وامان اور حاجت روائی کے ساتھ اپنی منزل مقصود تک پہنچائے، لہذا متعلقہ افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ صحت، خدمات اور سیکورٹی وغیرہ کے حوالے سے تمام ممکنہ وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے مشکلات کو دور کریں اور اربعین کی اس مبارک ریلی کو دہشت گردوں کا نشانہ بننے سے محفوظ رکھیں اور اس بارے میں کسی قسم کی کوئی غفلت نہ برتیں بزدل دشمن کا اسلحہ دھوکہ اور فریب کاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: