کربلا کی طرف آنے والے ہر راستے پہ دسیوں لاکھ زائرین پیدل کربلا کی طرف بڑھ رہے ہیں

اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر جتنی بڑی تعداد میں زائرین کربلا آتے ہیں اتنی مقدار میں دنیا کے کسی بھی خطے میں اتنی محدود مدت میں لوگوں کی آمد نہیں ہوتی اربعین امام حسین(ع) اس وقت دنیا کا سب سے بڑا انسانی اجتماع بن چکا ہے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر کربلا میں حج سے بھی کئی گنا زیادہ لوگ ہوتے ہیں۔ امام حسین(ع) کے اصولوں اور ان کے پیروکاروں کے خلاف کام کرنے والے عالمی دہشت گردوں نے جہاں پوری دنیا کا امن خراب کر رکھا ہے وہاں خاص طور پر ان دہشت گردوں نے عراق کے حالات کو بہت نقصان پہنچایا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود بھی پوری دنیا سے کروڑوں زائرین امام حسین(ع) کی زیارت کے لیے کربلا آ رہے ہیں اور اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر زیارت کا شرف حاصل کرنے کے لیے پوری دنیا اور خاص طور پر عراق کے ہر کونے سے کربلا پیدل پہنچ رہے ہیں۔ کربلا کی طرف آنے والے ہر راستے پہ دسیوں لاکھ زائرین کا ایک سمندر پیدل کربلا کی طرف بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: