داعش کی تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عباس عسکری یونٹ حشد شعبی کے ہمراہ تلعفر کی طرف بڑھ رہا ہے

عباس عسکری یونٹ کے جوان حشد شعبی یعنی عسکری رضاکاروں کے ہمراہ داعش کو روندتے ہوئے تیزی کے ساتھ تلعفر کی طرف بڑھ رہے ہیں عباس عسکری یونٹ کے توب خانہ برگیڈ نے پہلے میزائلوں اور مارٹر گولوں کے ذریعے راستے میں موجود داعش کے تمام بنکرز، مورچوں اور گاڑیوں کو تباہ کیا اور داعش کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا کر بھاگنے پہ مجبور کر دیا اس کے بعد سے عباس عسکری یونٹ اور حشد شعبی کے پیادہ دستے داعشیوں کی شدید مزاحمت اور رکاوٹوں کے باوجود تلعفر کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس شہر کو آزاد کروانے کے لیے آگے سیکورٹی فورسز کو داعش کی طرف سے شدید ترین مزاحمت اور جنگ کا سامنا ہو سکتا ہے لیکن اب یقینی طور پر شکست داعش کا مقدر بن چکی ہے اور داعش کی مزاحمت آخری سانسوں سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتی
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: