اہل مواکب اور زائرین کی خدمت کرنے والے ہی کرم، غیرت و حمیت اور جود وسخاء کے مالک ہیں (آیت اللہ سیستانی)

اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ زیارت کے لیے آنے والے مومنین کے نام آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے پیغام کو بیان کرتے ہوئے علامہ سید احمد صافی (دام عزّه) نے نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا ہے:

کربلا کے پورے راستے میں پھیلے ہوئے مواکب کے منتظمین کی بے انتہا کاوشوں کو ہم گراں قدر قرار دیتے ہیں اور اس پہ ہم انھیں مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ جو مسلسل کھانے پینے کی اشیاء اور بستر مہیا کر رہے ہیں اور اپنے مہمان خانے اور مواکب رات گزارنے کے لیے کھولے ہوئے ہیں یہ اہل مواکب زائرین کی جس جلیل القدر طریقے سے خدمت کر رہے ہیں اسے بیان کرنے سے الفاظ قاصر ہیں بیشک یہی لوگ کرم، غیرت و حمیت اور جود وسخاء کے مالک ہیں۔ اے اللہ ان کے اموال اور توفیقات میں اضافہ فرما اور ان کے اس عمل کو اپنی اور اپنے حبيب حضرت محمد مصطفى(صلّى الله عليه وآله) کی قربت کا ذریعہ قرار دے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: