تصویری رپورٹ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی طرف سے زیارت اربعین 1438ھ کے لیے بھرپور خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ٹرانسپورٹ کے شعبہ نے چہلم امام حسین(ع) 1438ھ کے موقع پر زیارت کے لیے کربلا آنے والے زائرین کو ٹرانسپورٹ کی مفت سہولیات مہیا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں اس مقصد کے لیے مذکورہ شعبہ نے جہاں روضہ مبارک کی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کو زائرین کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے وہاں مذکورہ سیکشن نے بہت بڑی تعداد میں مختلف قسم کی گاڑیوں کو کرائے پر بھی حاصل کیا ہے کہ جو حضرت امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو دن رات مفت ٹرانسپورٹ مہیا کر رہی ہیں۔

اس کے علاوہ مذکورہ شعبہ کے پانی کے ٹینکر، فائر برگیڈ کی گاڑیاں، کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں اور ديگر مال بردار گاڑیاں بھی اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے سلسلہ میں مصروف عمل ہیں اور اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: