اس طریقہ سے آپ زیارتِ اربعین کے دوران اپنے کسی بھی گُم ہونے والے یا بِچھڑ جانے والے ساتھی کو تلاش کر سکتے ہیں

اربعین کے موقع پہ پوری دنیا سے کروڑوں کی تعداد میں زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے کربلا آتے ہیں کہ جن میں سے دسیوں لاکھ افراد سینکڑوں کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے کربلا پہنچتے ہیں اس بے انتہا رش میں بعض دفعہ زائرین اپنے ساتھیوں سے جدا ہو جاتے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زیارتِ اربعین کے دوران اپنے کسی بھی گُم ہونے والے یا بِچھڑ جانے والے ساتھی کو تلاش کرنے اور گم شدہ افراد کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملانے کے لیے ایسے دسیوں مراکز بنائے ہیں کہ جن سے رابطہ کے ذریعے کوئی بھی زائر اپنے ساتھیوں سے مل سکتا ہے۔

یہ مراکز کربلا آنے والی تینوں مرکزی سڑکوں (نجف کربلا روڈ، بابل کربلا روڈ، بغداد کربلا روڈ) پہ بنائے گئے ہیں، اپنے ساتھیوں سے جدا ہونے والا کوئی بھی زائر جب ان مراکز میں سے کسی بھی مرکز میں آتا ہے تو وہاں موجود فوٹوگرافر اور دوسرا عملہ فورًا زائر کی تصویر لے کر اُس کے نام پتے کے ساتھ گم شدہ افراد کی فہرست میں ڈال دیتا ہے اور وہ تصویر اور اس سے متعلقہ تمام معلومات کمپیوٹرائز نظام کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گم شدہ افراد کے لیے بنائے گئے تمام مراکز میں لگی ہوئی سکرینوں پہ نظر آنا شروع ہو جاتی ہے اور اس کے بارے میں مرکز میں لگے لاؤڈ سپیکر میں اعلان بھی شروع ہو جاتا ہے، اسی طرح روضہ مبارک امام حسین(ع) کی طرف سے قائم گم شدہ افراد کے مراکز اور بہت سے اسی طرح کے دوسرے مراکز میں بھی یہ معلومات فورا ارسال کر دی جاتی ہیں۔

جو زائر بھی اپنے کسی ساتھی کو تلاش کر رہا ہے وہ ان مراکز سے رابطہ کر کے باآسانی اپنے ساتھی تک پہنچ سکتا ہے ان تمام مراکز کے پاس رابطے کے لیے جدید ترین ٹیلیفونگ نظام اور گم شدہ افراد کو اپنے ساتھیوں تک پہنچانے کے دسیوں گاڑیاں ہر وقت تیار کھڑی ہیں۔

کسی گم شدہ زائر کے بارے میں معلومات لینے کے لیے ان تمام مراکز سے کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ان مراکز سے آپ مندرجہ ذیل ٹیلیفون نمبروں پہ رابطہ کر سکتے ہیں:

07600018067

07601511530
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: