کربلا کے راستے میں ہر موکب کے سامنے نماز جماعت
ویسے تو کربلا کے راستے میں پیدل جانے والے زائرین کی خدمت کے لیے لگائے گئے ہر خدماتی کیمپ اور موکب میں نماز کا وقت ہوتے ہی زائرین اور اہل موکب نماز پڑھنا شروع کر دیتے ہیں اور نماز پڑھنے والوں کی کثرت کی وجہ سے تقریبا ہر موکب کی جگہ کم پڑ جاتی ہے اور بعض مواکب میں نماز جماعت کا بھی اہتمام ہوتا ہے البتہ سترہ صفر (18نومبر 2016ء) کو حوزہ علمیہ نجف اشرف اور عراق کے مقدس روضوں کی طرف سے کربلا آنے والے چاروں مرکزی راستوں میں ہر موکب کے سامنے شاہراہِ یا حسین(ع) پہ نماز ظہرین کے لیے نماز جماعت کا انتظام کیا گیا جس میں زائرین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور اجتماعی طور پر باجماعت نماز ادا کی۔
جس مسافت میں نماز جماعت کے لیے اہتمام کیا گیا اس کی مجموعی لمبائی 45كلو میٹر سے زیادہ تھی کہ جسے ہم سب سے بڑی نماز جماعت بھی کہہ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال مشترکہ نماز جماعت کا انتظام 15کلو میٹر پہ کیا گیا اور اس سال اس منصوبے کو بڑے پیمانے پہ وسعت دی گئی