تصویری رپورٹ: امام حسین(ع) کی قبر اقدس کی طرف آنے والوں کے اعمال اور خلوص و ایثار کو بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں

بچوں، بوڑھوں، عورتوں، جوانوں بلکہ ہر عمر اور ہر طبقے کے کروڑوں لوگوں کا امام حسین(ع) کی زیارت کے لیے سینکڑوں کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے کربلا آنا، کربلا آنے والے ہر راستہ میں لاکھوں اور شاید کروڑوں لوگوں کا امام حسین(ع) کے زائرین کے لیے مفت کھانے، پینے، رہائش اور ہر طرح کی سہولیات کا انتہائی بہترین انداز میں اعلی ترین انتظام کرنا.....

اربعین کے موقع پہ پورے عراق اور خاص طور پر عراق کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں ہر جگہ امام حسین(ع) اور اہل بیت رسول(ص) سے ولاء و محبت، امام حسین(ع) اور اہل بیت رسول(ص) کے مصائب پہ ماتم و عزاداری، امام حسین(ع) اور اہل بیت رسول(ص) پہ ظلم کرنے والوں سے نفرت کے اظہار..... کے ایسے اَن گِنت مناظر نظر آئيں گے جن میں موجود خلوص اور ایثار کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کے دامن کی وسعت انتہائی کم پڑ جاتی ہے جن کو لکھنے کے لیے قلم بے بس دکھائی دیتا ہے......

صرف ایک چیز کو ہر منظر میں واضح ہے وہ یہ ہے ہر شخص کا ضمیر یہ کہتا ہوا دکھائی دیتا ہے اے محسنِ انسانیت اے امام حسین ہمارے پاس موجود سب کچھ آپ پہ قربان....
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: