روضہ مبارک حضرت عباس(ع) آئی ایم آئی کے تعاون سے زائرینِ اربعین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ آنے والے زائرین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے امامیہ میڈک انٹرنیشنل اور کربلا کے محکمہ صحت کے تعاون سے نواں سالانہ میڈیکل کیمپ لگایا ہے کہ جو دن رات زائرینِ اربعین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔


اس مرتبہ یہ کیمپ باب بغداد کے علاقہ میں موجود ایک ہسپتال میں لگایا گیا ہے کہ جس میں برطانیہ، امریکہ، تنزانیا، ہندوستان، پاکستان اور بہت سے دیگر ممالک سے آئے ہوئے ہر شعبہ کے 120سپیشلسٹ ڈاکٹر اور دوسرا طبی عملہ چوبیس گھنٹے زائرین کے علاج معالجہ میں مصروف ہے کہ جنھیں عراقی ڈاکٹروں اور طبی عملہ کا تعاون بھی حاصل ہے۔

آئی ایم آئی کے تعاون سے لگایا گیا یہ میڈیکل کیمپ متعدد طبی مراکز کی شکل میں بھی کام کر رہا ہے کہ جو مختلف مقامات پہ قائم کیے گئے ہیں ان میں ایک روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے ہے جس میں اکثر ڈاکٹروں اور طبی عملے کا تعلق پاکستان سے ہے۔ جبکہ ایک طبی مرکز شارع العلقمي پہ حسينيّة طرف باب الخان میں قائم کیا گیا ہے جس میں کام کرنے والے زیادہ تر طبی عملے کا تعلق بحرين اور ایران سے ہے۔

واضح رہے کہIMI ایک بہت بڑا طبی ادارہ ہے اور اس کی خدمات کا اقوام متحدہ بھی معترف ہے اس طبی ادارہ میں دس ہزار سے زیاد افراد 12ممالک میں فلاحی کام کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: