بیشک ان کا جہاد ہی ان کی زیارت اور درسِ کربلا کی عملی صورت ہے (موصل سے چند تصاویر)

عراق میں ایک طرف انسانوں کی ایک سونامی چاروں طرف سے اربعین امام حسین(ع) کے احیاء اور تجدیدِ عہدِ وفا کی خاطر حریت و انسانیت کے کعبہ امام حسین(ع) کی طرف بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف عراق کے شمال میں ایک سونامی بنی امیہ کی باقیات اور عالمی دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے موصل کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے۔

بیشک داعش کے خلاف لڑنے والے ان رضاکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو امام حسین(ع) سے ہی سیکھا ہے کربلا نے انسانی حقوق کے پامال کرنے والوں کو نہ تسلیم کرنے کا درس دیا ہے امام حسین نے دہشت گردوں سے انسانیت کو بچانے کے لیے ہر چيز کی قربانی کا سبق ہمیں دیا ہے.....

یہ امام حسین(ع) کے چاہنے والے ہی ہیں جو عراق میں ہر جگہ داعش جیسی عالمی دہشت گرد تنظیم کو شکست فاش سے دوچار کیے ہوئے ہیں.....

یہ ان ہی کی کاوشوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج کروڑوں زائرین آسانی کے ساتھ کربلا پہنچ کر امام حسین(ع) کے چہلم میں شریک ہو رہے ہیں.....

الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے موصل سے عسکری رضاکاروں اور عباس عسکری یونٹ کے جوانوں کی چند تصاویر بھیجی ہیں آپ بھی انھیں ذیل میں دیکھ سکتے ہیں بیشک ان کا جہاد ہی ان کی زیارت اور درسِ کربلا کی عملی صورت ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: