زائرین اور حرموں پہ بعثی و صدامی حملوں کی نشاندہی کرتی تصاویر کی نمائش شاہراہِ يا حسين پہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے مركز تراث كربلا نے پیدل آنے والے زائرین کے لیے بنائی گئی سڑک شاہراہِ یا حسین(ع) پہ ایک تصویری نمائش لگائی ہے جس میں کربلا کے مقدس روضوں پہ بعثی وصدامی حکومت کے حملوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے مناظر پر مشتمل تصاویر کو رکھا گیا ہے۔

یہ نمائش نجف کربلا روڈ سے متصل شاہراہِ یا حسین(ع) پہ لگائی گئی ہے جسے پیدل آنے والے زائرین کی بڑی تعداد دیکھ رہی ہے۔ نمائش کا مقصد گزشتہ صدامی و بعثی دور اور اس موجودہ دور میں فرق کو واضح کرنا ہے اور اس عزم کا اعادہ کرنا ہے ہم ان المناک زخموں کو نہ بھولیں ہیں اور نہ ہی ان کو بھولیں گے.....
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: