بغداد كربلا روڈ پہ اہل بیت(ع) اور امام حسین(ع) سے محبت اور عقیدت کی اَنمِٹ داستانوں کی عکاسی کرتی تصاویر

ظالموں اور طاغوتی طاقتوں کے بے انتہا ظلم وستم اور حسینی شعائر کو روکنے کے لیے ہر ممکن وسائل کے استعمال کے باوحود چودہ سو سال سے اہل بیت(ع) کے چاہنے والے مسلسل شعائرِ حسینی کے احیاء میں کوشاں ہیں اور اس مقصد کے لیے ہمیشہ سے جان و مال کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔


اور ان دنوں میں اربعین امام حسین(ع) کو منانے کے لیے عراق اور دیگر ممالک میں رہنے والے عشاقِ حسین(ع) دسیوں لاکھ اور شاید کروڑوں کی تعداد میں مختلف شہروں سے پیدل چل کر کربلا پہنچ رہے ہیں۔


جن راستوں سے زائرین پیدل کربلا پہنچ رہے ہیں ان میں سے ایک بغداد کربلا روڈ بھی ہے جس کے ذریعے عراق کے شمالی اور وسطی شہروں کے مومنین پیدل کربلا آ رہے ہیں۔

تمام راستوں کی طرح اس راستہ میں بھی ہر شخص اور اس کا ہر عمل اہل بیت(ع) اور امام حسین(ع) سے محبت اور عقیدت کی اَنمِٹ داستان کی شکل اختیار کیے ہوئے ہے دسیوں کلومیٹر سے لے کر سینکڑوں کلومیٹر کا سفر پیدل طے کر کے کربلا آنے والے عشاقِ حسین(ع) ہوں یا ان کی خدمت کے لیے کئی دنوں سے مصروفِ عمل اہلِ مواکب ہوں ہر ایک کا جوش و جذبہ دیکھنے کے قابل ہے۔

الکفیل نیٹ ورک کے فوٹوگرافروں نے بغداد کربلا روڈ سے کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں جنھیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: