الكفيل پلانٹ نرسری کا موکب زائرین کی خدمت کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروے کار لائے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سروس سیکشن کی پلانٹ نرسری (مشتل الكفيل) کربلا کے ایک فرعی راستہ (طريق الحسينية - كربلاء) پہ واقع ہے اربعین کے موقع پہ بہت سے زائرین اس راستہ کے ذریعہ پیدل کربلا پہنچتے ہیں اور اسی طرح زائرین کو کربلا لانے لے جانے والی گاڑیوں کی اچھی خاصی تعداد بھی اربعین کے دنوں میں یہاں سے گزرتی ہے لہذا نرسری کی انتظامیہ نے یہاں سے گزرنے والے زائرین کی خدمت کے لیے ایک موکب لگایا کہ جہاں زائرین کے کھانے پینے اور رات گزارنے کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

الکفیل نرسری کے موکب میں ہر روز کم از کم ایک ہزار افراد کھانے اور سینکڑوں زائرین کے رات گزارنے کا انتظام کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: