کربلا کے شمال میں بیس کلو میٹر کے فاصلے پر ھندیہ ڈویژن کا نواحی طویریج ہے جہاں کے رہنے والے زائرینِ امام حسین(ع) کی خدمت کے حوالے سے پورے عراق میں معروف ہیں اور عطاءِ حسینی کی زندہ مثال شمار ہوتے ہیں۔
طویریج شہر ان بڑے اور مرکزی راستوں میں شمار ہوتا ہے کہ جہاں سے گزر کر زائرین کی بڑی تعداد کربلا پہنچتی ہے ہر چہلم میں کئی ملین زائرین طویریج کے راستہ سے ہوتے ہوئے کربلا پہنچے ہیں لہٰذا یکم صفر سے ہی اہلِ طویریج کے ہر طبقے اور ہر عمر سے تعلق رکھنے والے ہر فرد نے زائرین کی خدمت کے لیے انتظامات کرنا شروع کر دئیے تھے۔
الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے طویریج سے بہت سی تصاویر ہمیں بھیجی ہیں کہ جن میں سے چند ذیل میں موجود ہیں: