روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ٹیلی فون کمپنی ’’الكفيل أمنية‘‘ نے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ زائرین کو مفت کال کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کربلا کے اندر، ائیر پورٹس اور کربلا کے راستوں میں دسیوں جگہ کونٹر لگا رکھے ہیں جہاں سے زائرین عراق کے اندر اور بیرون ملک مفت کالز کر رہے ہیں. ان میں سے اکثر کونٹرز نے یکم صفر سے ہی کام شروع کر دیا تھا۔