امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن سربراہ الحاج ریاض نعمۃ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اس اربعین امام حسین(ع) 1438ھ کے احیاء میں (28950) مواکب اور حسینی انجمنوں نے شرکت کی کہ جن میں سے (8460) مواکب نے کربلا کی اداری حدود میں مختلف حوالوں سے اپنی خدمات پیش کیں۔ جب کہ کربلا ہی میں (66) غیر ملکی مواکب بھی اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں شریک ہوئے۔
یہ بات واضح رہے کہ مذکورہ بالا اعداد و شمار ان مواکب اور حسینی انجمنوں کا ہے کہ جو شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں اور وہ غیر رجسٹرڈ شدہ مواکب کہ جنہوں نے اربعین میں شرکت کی ان کی تعداد بھی شاید ہزاروں میں ہے اور اسی طرح سے انفرادی طور پر چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت اور مختلف خدماتی امور کا کثرت کی وجہ سے اعداد و شمار کرنا ناممکن ہے۔