روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سٹور سیکشن کی طرف سے لگائے گئے موکب سقاء میں دن رات زائرینِ اربعین کی خدمت اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
روضہ مبارک کے مرکزی سٹورز کربلا آنے والے فرعی راستے(طریق الحسینیہ) پہ واقع ہیں کہ جہاں سے ہوتے ہوئے زائرین کی بڑی تعداد پیدل کربلا پہنچتی ہے روضہ مبارک کے سٹورز سیکشن نے زائرین اربعین کی خدمت کے لیے ایک بہت بڑا موکب لگا رکھا ہے کہ جہاں روزانہ کم از کم 5000 افراد کے کھانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور اسی طرح بڑی تعداد میں زائرین کے رات گزارنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے اس کے علاوہ یہ موکب دن رات ٹھنڈے اور گرم مشروبات اور فاسٹ فوڈ کی مختلف انواع زائرین میں مسلسل تقسیم کر رہا ہے۔